پنجاب ٹریفک پولیس کا نیا یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ، خاکی رنگ متوقع۔ خصوصی رپورٹ!

 لاہور: پنجاب پولیس کے بعد اب ٹریفک پولیس بھی اپنا یونیفارم تبدیل کرنے جا رہی ہے، جس کا ممکنہ ڈیزائن بھی سامنےآگیا۔ پولیس حکام کے مطابق، نئی وردی کا رنگ "خاکی" تجویز کیا گیا ہے، جو گرمی، سردی اور دیگر موسمی حالات کےلیے موزوں ہوگا۔


اٹھارہ(18) سال بعد ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل ہوگی۔


ٹریفک پولیس کا یونیفارم سن 2006 میں تشکیل نو کے بعد سے تبدیل نہیں ہوا تھا، جبکہ پنجاب پولیس نے اپنی وردی 2017 میں بدلی تھی۔ اب ٹریفک پولیس کی جانب سے نئے یونیفارم کی سفارش وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہے۔ ان کی منظوری کے بعد نئی وردی کا اجراء عمل میں لایا جائے گا

یونیفارم جدید ڈیزائن پر مشتل ہوگا۔


نئے یونیفارم میں جدید ترین فابریک اور جدید ترین ڈیزائن کو مدنظر رکھا گیا ہے، تاکہ اہلکاروں کو کام کرنے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ، یونیفارم کا رنگ نہ صرف پروفیشنل نظر آئے گا بلکہ یہ دھوپ اور بارش میں بھی پریکٹیکل ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ کی منظوری منتظر


فی الحال نئے یونیفارم کی تیاری کا عمل وزیراعلیٰ پنجاب کی ہامی کے منتظر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر تجویز منظور ہوگئی تو جلد ہی پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو نئی وردی جاری کر دی جائے گی۔

اس تبدیلی کا مقصد نہ صرف اہلکاروں کے لیے زیادہ آرام دہ یونیفارم فراہم کرنا ہے، بلکہ ٹریفک پولیس کی جدید اور منظم شبیہ کو بھی اجاگر کرنا ہے۔





Post a Comment

0 Comments